مرکزی عید گاہ کی جگہ پر دوبارہ دکانیں تعمیر کر نے کی کوشش

 مرکزی عید گاہ کی جگہ پر دوبارہ دکانیں تعمیر کر نے کی کوشش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)1908 میں منشی فتح دین کی جانب سے قا ئم کردہ تاریخی مرکزی عید گاہ ماڈل ٹاؤن فیصل آباد کی جگہ پرمحکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے قبضہ مافیاکی دوبارہ دکانیں تعمیر کر نے کی کوشش، شہریوں ،سول سوسائٹی،علمائے کرام اور تاجر تنظیموں کا احتجاج۔۔۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،کمشنر مریم خان، آر پی او ذیشان اصغرا ور ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر سے اپیل ہے کہ مافیاکی حوصلہ شکنی کیلئے فوری توجہ دیں۔ کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور کے دیگر عہدیددارو ں نے کہا ہے کہ2012 ء میں شہریوں کے مطالبے پر اسوقت کے ڈی سی نسیم صادق نے اس عید گاہ کے اطراف میں قائم تمام غیر قانونی دکانوں کو مسمار کرکے ٹریفک کی روانی کیلئے سلپ روڈ تعمیر کرائے تھے تاہم محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے قبضہ مافیامرکزی عید گاہ ماڈل ٹاؤن کی جگہ پر پھر سے قبضہ کرکے اس مقدس مقام کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اسکی قطعی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی عید گاہ کی بنیاد رکھنے کے علاوہ 1908 میں منشی فتح دین نے کچہری بازار میں واقع مرکزی جامعہ مسجد اور دیگر ایک سو سے زائد مساجد اپنی ذاتی جگہوں پر تعمیر کرائیں اور اہالیان اسلام کے نام پر رجسڑیاں کرئیں تاکہ کوئی ان جگہوں پر اپنا کلیم نہ جتا سکے ۔ حاجی اسلم بھلی سمیت دیگر شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ مافیا خلاف کارروائی کرکے عوامی جذبات اور مذہبی اقدار کا احترام کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں