فیصل آباد:خصوصی افراد میں مزید 51 وہیل چیئرز تقسیم کردی گئیں

فیصل آباد:خصوصی افراد میں مزید 51 وہیل چیئرز تقسیم کردی گئیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد کے خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئرز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے گزشتہ روز  مزید51 وہیل چیئرز تقسیم کردیں۔اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی ایز حاجی اکرم انصاری، فقیر حسین ڈوگر،میاں طاہر جمیل   تھے ۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم،مسلم لیگی رہنما راجہ دانیال،آفتاب اکبر ودیگر بھی موجود تھے ۔ سابق ایم پی ایز نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلیٰ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کیلئے کوشاں ہیں،خصوصی افراد کی دیکھ بھال ہم سب پر فرض ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں