پنجاب کے مسافروں کو قتل کرنیوالے دہشتگردگرفتار کئے جائیں :حافظ ثاقب
جھنگ،کمالیہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی، ناظم مالیات شیخ ثناء اﷲ،ماسٹر محمد یونس چوہان اور شیخ شاہد اقبال۔۔۔
اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنماؤں حافظ شاہد ندیم ، حافظ تنویر ساجد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پنجاب کے 10 مسافروں کا اغواء کے بعد قتل عام شدید قابل مذمت ہے ، جاں بحق افراد میں اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ کے صدر حافظ عثمان لطیف کے قریبی عزیز عبدالماجد بھی شامل تھے ۔مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سکیورٹی اقدامات سخت کئے جائیں۔