سیاسی شخصیات کا 30 مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف دینے کا اعلان

 سیاسی شخصیات کا 30 مستحق طلبہ  کو تعلیمی وظائف دینے کا اعلان

کمالیہ، جکھڑ (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)سیاسی شخصیات کی جانب سے 30 مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہد اقبال گجر اور ملک محمد شریف نے یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے 30 مستحق طلبہ کیلئے وظائف دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مل کر 30 ایسے طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے وظائف دینگے جو یونیورسٹی آف کمالیہ کی میرٹ لسٹ پر داخلے کے اہل ہیں مگر اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ،دونوں سیاسی شخصیات نے جاری بیان میں کہا کہ مستحق ہونہار طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دینگے ، ایسے طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں