بلوچستان میں دہشتگردی بھارتی آپریشن سندور کا تسلسل :سردارخلیل

بلوچستان میں دہشتگردی بھارتی  آپریشن سندور کا تسلسل :سردارخلیل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ بلوچستان میں پنجاب کے 9افرادکوبس سے نکال کرقتل کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔۔۔

 جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، امیدہے بہت جلد دہشت گرد انجام کو پہنچ جائیں گے ، پاک فوج کے جوان جانوں کے نذرانے دے کر دہشت گردوں کامقابلہ کررہے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے ،سکیورٹی فورسز نے جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے ، عسکری قیادت اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی نہیں رہے گی۔بلوچستان کی سیاسی قیادت کوبھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں