چیمبر کا عباس حیدر کیساتھ نامناسب رویہ قابل مذمت :امین بٹ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سپریم انجمن تاجران سٹی فیصل آباد امین بٹ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے جنرل سیکرٹری سپریم انجمن تاجران سٹی فیصل آباد عباس حیدر کے ساتھ نامناسب روئیے کی شدید مزمت کرتے ہوئے۔۔۔
چیمبر کے احتجاج کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام صدر قیصر شمس گچھا کی موجودگی میں عباس حیدر شیخ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ قابل افسوس ہے ، چیمبر میں بیٹھے بڑے صنعتکار چھوٹے ممبران کو اہمیت نہیں دیتے تو ہم ان کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے ،خود اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ہم چیمبر آف کامرس کے اس فیصلے میں ان کے ساتھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمرے بند کرکے فیصلے کرنیوالوں کے رویئے کیخلاف ہیں، یہ مظاہرین کی گنتی بڑھانے اور پریشر ڈالنے کیلئے خود ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں مگر اپنی ان کی فیکٹریاں چل رہی ہوتی ہیں، دکانداروں کی دکانیں بند کرا دی جاتی ہیں، اس لئے ہم چیمبر آف کامرس کے اس فیصلے میں ان کے ساتھ نہیں،ہم کسی کے مفاد میں استعمال نہیں ہونگے۔یاد رہے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس میں عباس حیدر شیخ کو بات کرنے کا موقع نہ دیا گیا جس پر وہ اجلاس سے واک آوٹ کرگئے تھے ۔