معذور بیوی پر تشدد ، ویمن پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ویمن پولیس نے معذور بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ وویمن کی ایس ایچ او انسپکٹر مدیحہ ارشاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم مجید کو حراست میں لے لیا۔۔۔
جس پر اپنی معذور بیوی پر تشدد اور بچوں کو گالم گلوچ کرنے جیسے سنگین الزامات تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر نہ صرف بیوی پر جسمانی تشدد کیا بلکہ بچوں کو بھی خوف و ہراس میں مبتلا کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے دی گئی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی۔