کمالیہ بار میں آج فری میڈیکل کیمپ افتتاح ڈی سی ٹوبہ کرینگے :صدیق اکبر

 کمالیہ بار میں آج فری میڈیکل کیمپ  افتتاح ڈی سی ٹوبہ کرینگے :صدیق اکبر

کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر) صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن سردار صدیق اکبر کھٹانہ نے بتایا ہے کہ کمالیہ بار میں آج فری میڈیکل کیمپ لگایا جا ئیگا۔۔۔

افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کرینگے ۔کمالیہ بار کے صدر نے جاری اپنے ایک بیان میں مزید بتایا ہے کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کمالیہ کی خصوصی دعوت پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھوآج 14 جولائی کو بار کا دورہ کریں گے ، اس موقع پر بار روم میں فری میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا، جس میں وکلا کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے ، یہ کیمپ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سے تحصیل کمالیہ میں ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص و علاج کیلئے جاری مہم کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں