اسسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ، مختلف وارڈز کا معائنہ ،اس دوران مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔
مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت پر ایم ایس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال وقاص ظفر نے شہریوں کو دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی چیک کرنے کیلئے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو )ہسپتال کااچانک دورہ کیا، انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی وارڈ،پیڈز، بچوں کی ایمرجنسی اور کنٹین کا جائزہ لیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات کی دستیابی و فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت پر ایم ایس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ تحصیل انتظامیہ کے سربراہ نے ہسپتال کے واش رومز کی ابتر صورتحال پر ایم ایس سے ناراضگی کا اظہار کیا۔