سوشل میڈیا پر وائرل ملزموں کی لسٹوں سے تعلق نہیں:سی سی ڈی

 سوشل میڈیا پر وائرل ملزموں کی  لسٹوں سے تعلق نہیں:سی سی ڈی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی)بابر نواز ہندل نے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ملزموں کی لسٹوں کا سی سی ڈی سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔

 سی سی ڈی ٹھوس شواہد اور شہادتوں کی روشنی میں کارروائی کرتی ہے ،سی سی ڈی نے ملزموں کی کسی قسم کی کوئی لسٹ مرتب نہیں کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ملزموں کی مبینہ لسٹیں فیک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں