پینسرہ:سب انسپکٹر وسیم سہو کو نوکری پر بحال کر دیاگیا
پینسرہ(نمائندہ دنیا )آر پی او فیصل آباد نے سب انسپکٹر محمد وسیم سہو کو نوکری پر بحال کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے سابق ایس ایچ او تھانہ روشن والا سب انسپکٹر محمد وسیم سہو کو نوکری پر بحال کر دیاہے ،انہیں دو ماہ قبل معطل کرتے ہوئے کلوز ٹو لائن کیا گیا تھا،وسیم سہو کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔