ٹوبہ : ایل پی جی پرچلنے والی گاڑیوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ سول ڈیفنس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ نگرانی میں خصوصی ٹیموں کی طرف سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایل پی جی پرچلنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سول ڈےفنس آفےسر محمود گل اور سےکرٹری آر ٹی اے محسن رےاض کی زےر قےادت مذکورہ ٹیمیں شہر اور مضافاتی علاقوں میں سخت چیکنگ کر رہی ہیں اس دوران ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے سے روکا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کی اطلاع فوری متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے۔