ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈ ائریکٹر آئی پی ایم زراعت پنجاب کا بائیو لیب کا دورہ
ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر آئی پی ایم محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ زراعت کی بائیو لیب کا دورہ کیا۔۔۔
اس دوران ڈاکٹر محمد زاہد نے بائیو لیب میں فائدہ مندکیڑوں کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی نے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ محکمہ زراعت کی بائیو لیب سے تیار کردہ یہ فائدہ مند کیڑے کسانوں کو بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ کم لاگت اور محفوظ طریقے سے فصلوں کی حفاظت کر سکیں۔