سدھار: آڑھتیوں نے مارکیٹ کمیٹی کی فیسوں میں اضافہ مسترد کردیا

سدھار: آڑھتیوں نے مارکیٹ کمیٹی  کی فیسوں میں اضافہ مسترد کردیا

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار نے پنجاب حکومت کی طرف سے مارکیٹ کمیٹی کی فیسوں میں اضافہ اور نجکاری کو مسترد کردیا ۔

 صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف کی قیادت میں سینئر نائب صدر حاجی مہر یوسف ،ملک شہباز شریف، شبیر حسین گڈو،شکور گجرو دیگر پر مشتمل وفد نے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی اظہر کمبوہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کا نیا نظام اور فیسوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں