گوجرہ:مخالفین کا گھر میں گھس کر تشدد، میاں بیوی بیٹے سمیت زخمی

گوجرہ:مخالفین کا گھر میں گھس کر  تشدد، میاں بیوی بیٹے سمیت زخمی

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو بیٹے سمیت تشدد کرکے شدید زخمی کردیا اورفرار ہوگئے۔

معلوم ہواہے کہ چک نمبر435ج ب کی رہائشی ارشاد بی بی کے گھراسکے مخالفین اسد وغیرہ پانچ افراد گھس گئے اور انہوں خاتون کو اس کے خاوند سیف اللہ اور بیٹے سمیت تشددکا نشابناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا،شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے میاں بیوی کی جان بخشی کرائی ،ملزمان فرارہو گئے۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں