گوجرہ:وارداتیں، شہری ہزاروں نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم

 گوجرہ:وارداتیں، شہری ہزاروں نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )نقاب پوش ڈاکوﺅںنے راہگیر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی وموبائل چھین لیا جبکہ خریداری کےلئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

معلوم ہواہے کہ چک نمبر310ج ب کا رہائشی ندیم ناصراپنی موٹر سائیکل پر گاﺅں کے قریب جا رہاتھاکہ اس کوموٹر سائیکل سوار 2نامعلوم نقاب پوش ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراس سے20 ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاجبکہ صدیق پارک کامحمد اقدس اپنی موٹر سائیکل پر منڈی آیا اورموٹر سائیکل کھڑی کر کے سبزی وغیرہ کی خریداری میں مصروف ہو گیا اسی دوران نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔دریں اثناءگڑھ محلہ گوجرہ کا محمد امین مقامی بنک کی اے ٹیم مشین سے پیسے نکلوانے آیاتو اس دوران نامعلوم نوسر باز کیبن میں داخل ہو گیا اوراس نے دھوکہ دہی سے اس کے اے ٹی ایم کار ڈ کے ذریعے28ہزارروپے نکال لئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں