چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ،چھٹی کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں۔۔۔
دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے 37 دودھ بردار گاڑیوں اور متعدد ملک شاپس ملک کولیکشن سنٹرز کو چیک کیا گیاجہاں سے لیکٹو سکین مشین سے 26ہزارلٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور ناقص کوالٹی پر 45ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو بھی چیک کیا جہاں صفائی و نکاسی کے ناقص انتظامات اور ممنوع چائنیز سالٹ کا استعمال بھی پایا گیا،سٹوریج کے بھی ناقص انتظامات تھے جبکہ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے جس پر 35ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔