حکومت کی عدم توجہ ، پنجاب وائی فائی کا مصوبہ ٹھپ ، انٹرنیٹ موڈمز اور تار چوری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے پنجاب وائی فائی کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا لاکھوں روپے مالیت سے شہر کے بیس مقامات پر لگائے جانے والے انٹرنیٹ مو ڈمزاور تار چوری ہوگئے۔۔۔
شہری مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ،پنجاب حکومت کی جانب سے سال 2016 میں شہریوں کی سہولت کیلئے مفت وائی فائی منصوبہ شروع کیا گیا جس میں فیصل آباد لاہور راولپنڈی ملتان بہالپور مری میں 200 مقامات پر انٹرنیٹمو ڈمزلگائے گئے فیصل آباد کے 20 مقامات پر مو ڈمز نصب کیے گئے جن میں گھنٹہ گھر ریلوے سٹیشن لاری اڈا اور اقبال اسٹیڈیم جیسے مقامات شامل تھے مفت وائی فائی کی سہولت سے شہریوں کی بڑی تعداد استفادہ کرتی تھی مگر یہ منصوبہ بھی دیگر کئی منصوبوں کی طرح زیادہ دیر تک نہ چل سکا فیصل آباد کے بیس مقامات پر لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے جانے والے موڈمز اور انٹرنیٹ کے تار چوری ہوگئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے مسافر اور طلبا بھی فائدہ اٹھاتے تھے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتیں تبدیل ہونے کے بعد نئی حکومتیں سابقہ حکومت کے منصوبوں کو نظر انداز کردیتی ہیں ہر حکومت سابق حکومت کے کروڑوں روپے کے منصوبوں کو ختم کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے اور اپنے منصوبے شروع کردیتی ہے اور نئی آنے والی حکومت دوبارہ سے ان منصوبوں کو بند کردیتی ہے اور خزانے کو نقصان پہنچتا ہے شہریوں کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے تو اپنے ہی لگائے منصوبے کو نظر انداز کردیا۔