ماموں کانجن:گھر سے 9لاکھ مالیتی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری

ماموں کانجن:گھر سے 9لاکھ مالیتی  نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں نامعلوم افراد نے دیہاتی کے گھر گھس کر 9لاکھ روپے مالیتی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔

 بتایا گیا ہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک557گ۔ ب بھوجوآنہ کا رہائشی عارف ولد سلطان اہلخانہ کے ہمراہ اپنے گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد گھر کی بیرونی دیوار کو نقب لگا کرگھر میں گھس گئے اور آہنی ٹرنک سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی ،7 لاکھ مالیت کے 2 تولے طلائی زیورات اور35ہزار مالیت کے 10تولے چاندی کے زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے ، واردات کی پولیس کو اطلاع دیدی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں