چنیوٹ: ای پولیس ایپ سے مشکوک افراد ،گاڑیوں کی چیکنگ

چنیوٹ: ای پولیس ایپ سے مشکوک افراد ،گاڑیوں کی چیکنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع چنیوٹ بھرمیں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے گزشتہ چوبےس گھنٹوں کے دوران ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے705 افراد اور 817وہیکلز کو چیک کیاگےا۔ای پولیس پوسٹ ایپ سے چیکنگ کے دوران وارداتوں میں مطلوب 3وہیکلز برآمد کر لی گئیں جبکہ اےک اشتہاری ملزم کوبھی گرفتار کےا گےا ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہرےوں کی زندگےوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضلع بھر مےں عملی اقدامات جاری ہےں ،جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں مزید تیزی سے جاری ہیں ، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں