گوجرہ:معروف حکیم کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )معروف حکیم کے 14سالہ بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا ۔معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ کے حکیم محمد عثمان کا 14سالہ بیٹا عبدالمعیز شام کے اوقات میں گھر سے سودا سلف لینے کیلئے قریبی دکان پر گیا۔۔۔
جس کو راستہ میں نامعلوم افراد نے اغواءکر لیااور فرارہو گئے ۔عبدالمعیز دینی مدرسہ کا طالب علم بیان کیاجاتاہے ،اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔