ایف ڈی اے کا انفورسمنٹ سیل قائم کرنے کافیصلہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے انتظامیہ نے قانون کی عملداری کویقینی بنانے کیلئے انفورسمنٹ سیل قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ بائی لاز۔۔۔
لینڈ ڈویژن رولز و دیگر قوانین پر عملدرآمد کے علاوہ مختلف بقایاجات کی وصولی کے لئے جامع مانیٹرنگ کاموثر نظام رائج ہوسکے ۔ اس امر کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ایک اجلاس کے دوران شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹرز جنیدحسن منج، اسماءمحسن، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شبیر ساجد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، فیصل طارق بٹ اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سیل ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں کام کرے گا جس میں دو اسٹیٹ آفیسر، دو اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر اور بلڈنگز و انفورسمنٹ انسپکٹرز خدمات انجام دینگے اس سلسلے میں موجودہ آسامیوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت واجبات کی وصولی کیلئے مختلف شعبوں کیلئے مقررہ ٹارگٹ کے حصول کی کڑی مانیٹرنگ کی جائیگی ۔