جھنگ :پنجاب کسان کارڈ تقسیم کرنے کا دوسرا مرحلہ جاری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جھنگ میں پنجاب کسان کارڈ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے ،پہلے مرحلے میں کاشتکاروں میں 20 ہزار سے زائد پنجاب کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ۔
دوسرے مرحلے میں ضلع بھر میں اب تک 38 ہزار کاشتکاروں نے آن لائن اپلائی کیا ہے جس کے بعد کاشتکاروں کو کارڈ کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسرے مرحلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب کسان کارڈ سے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑکے حساب سے رقم فراہم کی جارہی ہے جس سے کاشتکار اپنی فصلوں کیلئے کھادیں،بیج زرعی ادویات کی خریداری سمیت دیگر زرعی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کئے جانے والے کسان کارڈ سے جہاں زمینداروں، کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا وہی شعبہ زراعت ترقی کرے گا اور ملک میں زرعی انقلاب آئیگا، میرٹ کے مطابق حق دار کاشتکاروں کو کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں اور ان کے اجرا میں میرٹ اور شفافیت کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔