ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں مکمل سنجیدہ :نعیم سندھو

ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں مکمل سنجیدہ :نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی طرف سے عوامی خدمت، شفافیت اور فوری رسائی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں۔

 گزشتہ روز بھی ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی صبح 10:00 سے 11:30 بجے تک انہوں نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کر دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں مکمل سنجیدہ ہے ، شہریوں کو بلا تعطل رسائی، بروقت ریلیف اور شفاف نظام کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے بلا جھجک رجوع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں