اے سی شورکوٹ کا شہریوں کے مسائل حل کرنے کا حکم

اے سی شورکوٹ کا شہریوں کے مسائل حل کرنے کا حکم

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمن کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے ، جس کے تحت وہ روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں آنے والے سائلین کی درخواستوں کی خود سماعت کر رہی ہیں۔۔۔

 اس اقدام کا مقصد شہریوں کے مسائل کو فوری طور پر سننا اور ممکنہ حد تک ان کا بروقت حل یقینی بنانا ہے اوپن ڈور پالیسی کے تحت گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کے دفتر کا رخ کیا،جہاں میڈم شازیہ رحمن نے ان کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا عوام کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے ،میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا جائے گا ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن کے عوام دوست رویے اور فوری ردعمل کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں