تیز رفتاری سے روکنے پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے سے منع کرنے پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ایکس بلاک میں ارشاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اہل علاقہ کیلئے خطرات پیدا کئے جا رہے تھے ۔ جنہیں منع کیا گیا تو ملز موں نے اسے قابو کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیںپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔