چنیوٹ:ٹرانسجینڈرز کیلئے پولیس ڈرائیونگ سکول میں کلاسز شروع

چنیوٹ:ٹرانسجینڈرز کیلئے پولیس ڈرائیونگ سکول میں کلاسز شروع

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی اوچنیوٹ عبداﷲاحمد کی ہدایت پرپولیس تحفظ مرکز کی جانب سے ٹرانسجینڈرز کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ٹریفک پولیس،تحفظ مرکز کے اشتراک سے ٹرانسجینڈرز کیلئے پولیس ڈرائیونگ سکول میں کلاسز شروع کر دی گئیں، ٹرانسجینڈرز کو ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے اور ٹریفک پولیس کے انسٹرکٹر ٹرانسجینڈرز کو ڈرائیونگ سکلز سکھا رہے ہیں،اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد نے ڈرائیونگ سکول کا دورہ کیا اور ٹرانسجینڈرز کی کلاس کو لیکچر دیا۔ اس بارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ ٹرانسجینڈرز کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے مفت ڈرائیونگ سکھائی جا رہی ہے ،ڈرائیونگ سیکھنے کے ساتھ ہی ٹرانسجینڈرز کے ڈرائیورنگ لائسنس بنوائے جائیں گے تاکہ وہ ڈرائیونگ کرکے باعزت روزگار کما سکیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مرکز کی جانب سے ٹرانسجینڈرز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں