ایم ڈی واسا کی ہدایت پر 435صنعتی یونٹس کو نوٹسز جاری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر شہر کے 435 صنعتی یونٹس کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔۔۔
جن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام صنعتی یونٹس سیپٹک اور سلٹ ٹینک تعمیر کروائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے ۔ جاری نوٹسز کے مطابق تمام صنعتی یونٹس اپنا کیمیکلز زدہ پانی مقرر کردہ حد سے زائد ڈسچارج کررہے ہیں جو کہ پنجاب انوائرمنٹل کوالٹی سٹینڈرڈ کے برخلاف ہے جو ایک طرف فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے جبکہ دوسری طرف واسا سیوریج میں بلاکیج پیدا کررہے ہیں جس سے شہریوں کے لئے نکاسی آب کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ نوٹسز کے مطابق واسا سیوریج اینڈ ڈرینج قواعد و ضوابط 2015 کے مطابق تمام صنعتی یونٹس کے لئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن صنعتی یونٹس اس کے برعکس اپنا کیمیکلز زدہ ویسٹ واٹر واسا سیوریج نیٹ ورک سے غیر قانونی طور پرمنسلک کردیتے ہیں جبکہ ایسا کرنے سے قبل ہر صنعتی یونٹ میں سیپٹک اور سلٹ ٹینک کا تعمیر ہونا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے تمام صنعتی یونٹس کو ایک سٹینڈرڈ اور ڈیزائن فراہم کیا جاتا ہے لیکن ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا