دنیا کی خبر پر ایکشن ،اسسٹنٹ کمشنر صدر کا سدھار کا دورہ
ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا )روز نامہ دنیا کی خبر پر ایکشن ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ذولقرنین قمر صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سدھار کا دورہ کیااور حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ دنیا نے سدھار میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حالیہ بارشوں کے دوران ملاں پور روڈ اور اطراف میں نکاسی آب کے درپیش مسائل بارے انتظامیہ کو نشاندہی کی تھی جبکہ اس حوالے سے عوام نے بھی شکایات کیں تھیں، اے سی صدر نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز علاقے کا دورہ کرتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ناقص انتظامات پر عملے سے اظہار برہمی کیا۔ ڈاکٹر ذوالقرنین نے مختلف گلیوں بازاروں میں جا کر نکاسی آب کے نظام دیکھا، اس موقع پر سماجی کارکن ملک عبدالرشید،صدر انجمن تاجران ملاں پور روڈ وکی بٹ اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کو مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو مون سون کی بارشوں کے پیش نظر گلیوں،بازاروں کے اطراف میں قائم،گٹروں نالوں کی بروقت صفائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے مسئلے کو حل کرنے کا حکم دیا۔