شورکوٹ : فلڈ کیمپس امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم

شورکوٹ : فلڈ کیمپس امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس میں پیشگی سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں فلڈ سے متعلقہ محکموں کے انچارج افسروں نے شرکت کی اجلاس کے دوران ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فلڈ کیمپس پر تمام ضروری امدادی سامان کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنی تیاریوں کو مکمل کریں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں