ڈپٹی کمشنرچنیوٹ سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں سستی پر برہم

 ڈپٹی کمشنرچنیوٹ سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں سستی پر برہم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیاری سٹرکیں آسان سفراورسٹرکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲ گوندل نے تحصیل بھوآنہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے چنیوٹ جھنگ روڑ اڈہ جامع آباد کا دورہ کر کے سڑ ک کے زیرالتوا حصہ کی تعمیرومرمت میں سست روی پر اظہار برہمی کیااورایکسیئن و کنٹریکٹر کو روڑ کی بیس مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھیں اورروڑ کے دونوں اطراف نالوں پر ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے موقع پر دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ دکاندار روڈ پر تجاوزات کرنے سے بازرہیں۔روڈ کی خوبصورتی قائم رکھی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنے دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں