جوارکان متفق اورمتحدنہ ہوں وہ تحریک نہیں چلاسکتے :میاں عبدالمنان

جوارکان متفق اورمتحدنہ ہوں وہ تحریک  نہیں چلاسکتے :میاں عبدالمنان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ جوارکان متفق اورمتحدنہ ہوں وہ تحریک نہیں چلاسکتے ۔

بانی پی ٹی آئی عدالت سے رہاہوسکتے ہیں 90دن میں کچھ بھی نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اب علم نہیں کہ وہ علیمہ خان کے فیصلوں پر عمل کریں گے یابشری بی بی کے۔مرکزی اور پنجاب حکومت ملک اور عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیڑھ برس میں متحرک ہوکر مہنگائی کو وسیع پیمانے پر کم کرکے 2018میں بدحال ہونے والے لوگوں کو خوشحال بنا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں