ضلع کچہری میں دفتر کے تالے توڑ کر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع کچہری میں دفتر کے تالے توڑ کر نقدی، دستاویزات، یو پی ایس، بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں واقعہ غلام مصطفی نامی شہری کے دفتر کے تالے توڑ کر ملزم رات کی تاریکی میں لیپ ٹاپ، نقدی، بیٹریاں، یو پی ایس اور دستاویزات سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔