2مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ جو شہریوں سے پیسے بٹورتے ہوئے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔