پیرمحل:صارف بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
پیرمحل(نمائندہ دنیا )صارف بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیم نے اچانک نواحی گاؤں 667/8گ ب میں چھاپہ مارتے ہوئے صارف راؤ حسن رضا کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تھا نہ صدر پولیس نے فیسکو آفیسر سید عقیل حیدر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کردیا۔