کمالیہ:پٹرول مہنگا ہو نے پر رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
کمالیہ(نمائندہ دنیا )پٹرول مہنگا ، رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
سٹاپ ٹو سٹاپ 30 سے 40 روپے ، لوڈر رکشہ 700 کے بجائے 1000 لینے لگے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ کے ڈرائیورز نے کرایوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کر دیا جبکہ مسافر گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 30 روپے کے بجائے 40 روپے لے رہے ہیں ۔