ڈاکوؤں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل ،موبائل فون چھین لیا

ڈاکوؤں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ  پرموٹر سائیکل ،موبائل فون چھین لیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)ڈاکوؤں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔

جبکہ چوروں نے شہری کی موٹر سائیکل اورگھرکا صفایا کر دیا۔چک نمبر162گ ب کاآصف موٹر سائیکل پر جا رہاتھاکہ راستہ میں اس کوتین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل ،20ہزارروپے کا موبائل اورہزاروپے نقدی چھین لئے ۔علاوہ ازیں محلہ قادری دربار کے کااعظم اپنی فیملی سمیت گھر کی چھت پر سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کردولاکھ ورپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں