گوجرہ:3 خواتین کو اغوا کر لیاگیا

گوجرہ:3 خواتین کو اغوا  کر لیاگیا

گوجرہ(نمائندہ دنیا )مختلف واقعات کے دوران 3 خواتین کو اغوا کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر413ج ب کے زاہد عباس نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے مؤقف اختیار کیاہے۔

کہ اس کی20سالہ ہمشیرہ شائستہ بی بی رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر گئی تو اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔علاوہ ازیں چک نمبر315ج۔ ب کے محمد اصغر نے تھانہ صدرگوجرہ میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی اہلیہ کو گھر سے محمد عثمان نے چار ساتھیوں کے ہمراہ آکر زبردستی اغوا ء کرلیا۔دریں اثنا محلہ نذیر پارک کا محمد اکرم نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کی 20سالہ بیٹی عالیہ بی بی کو گھر سے رمضان وغیرہ 4 افراد اغوا  کر کے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں