سمندری: سیم نہر میں 5 فٹ چوڑا شگاف ، فصلیں زیر آب
سمندری(نمائندہ دنیا )نواحی چک 477 کے قریب سیم نہر میں 5 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف پڑنے سے 25ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا۔
متاثرین کے مطابق گندے پانی سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کردیا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ سیم نہر کے کنارے کمزور ہیں، انتظامیہ کناروں کو مضبوط بنائے تاکہ دوبارہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ گندے پانی سے تقریبا 25 ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔