ٹو بہ:بجلی میٹروں کی عدم دستیابی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ٹو بہ:بجلی میٹروں کی عدم دستیابی کا بحران شدت اختیار کر گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو ) میں بجلی میٹروں کی عدم دستیابی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،اور سینکڑوں شہری لاکھوں روپے جمع کروانے کے باوجود بجلی کنکشن سے محروم چلے آرہے ہیں۔

 ذ رائع کے مطابق فیسکو ڈویژن ٹو بہ میں بجلی کے نئے کنکشن حاصل کر نے والے سینکڑوں صارفین نے فیسکو انتظامیہ کو ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم ایڈ وانس ادا کر رکھی ہے ،تاہم بجلی میٹروں کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر فیسکو حکام نے شہریوں کو روزانہ دفاتر کے چکر لگوانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،اور اس صورتحال کے نتیجہ میں صارفین کو نئے بجلی کنکشن کا حصول خواب بن کر رہ گیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیسکو عملہ کی طرف سے ڈویژن بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں خراب میٹروں کی نشاندہی کے بعد ان صارفین کی میٹر تبدیلی کی درخواستیں بھی تاحال التو ا کا شکار ہیں ،جبکہ فیسکو حکام کی طرف سے مذکورہ میٹر تبدیل کر نے کی بجائے صارفین کو ماہانہ ایوریج بل بھجوانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، جس کے باعث کم بجلی استعمال کر نے والے صارفین بھی بھاری بل ادا کر نے پر مجبور ہیں ،عوامی حلقوں نے اس صورتحال کے خلاف شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں روپے ادا کر نے والے صارفین کو فوری طور پر بجلی کنکشن فراہم کئے جائیں ،نیز خراب میٹرز بھی تبدیل کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں