چنیوٹ :ہنگامی صورتحال ، نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروس کی تربیتی مہم

چنیوٹ :ہنگامی صورتحال ، نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروس کی تربیتی مہم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ مون سون سیزن کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی جانب سے جامع تربیتی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیرِ نگرانی مہم کے تحت مختلف اداروں میں عملی تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، گزشتہ روز چنیوٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، بھوآنہ شوگر مل اور لالیاں زم زم فرنیچر میں مجموعی طور پر 43 افراد کو تربیت فراہم کی گئی۔ان تربیتی سیشنز میں ابتدائی طبی امداد، سیلاب یا بارش کے دوران حفاظتی اقدامات اور محفوظ انخلاء کے طریقہ کار سے آگاہی دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے کہا ہے کہ مہم کا مقصد عوام کو بروقت ردعمل اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے تیار کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں