سمندری: دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
سمندری(نمائندہ دنیا)سمندری اور گردو نواح میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔
ناجائز منافع خور مافیا سمندری اور گرد ونواح میں بے لگام ہو گیا روزہ مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ دودہ فروش بھی پیچھے نہیں دکھائی دے رہے دودھ2سو روپے اور دہی240روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ہے شہری ناجائز منافع خور مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔