ممکنہ سیلاب :اے سی احمد پور سیال کا نواحی علاقوں کا دورہ
احمدپورسیال (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تحصیل کے سیلابی مواضعات کا دورہ کیا اور پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔
اس دورن انہوں نے اردگرد کی آبادی کے لوگوں سے ملاقات کی اور حالیہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔انھوں نے متعلقہ پٹواری و نمبردار دیہہ کو بھی ہدایت کی کہ موضع میں الرٹ رہیں۔ تحصیل انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوششوں میں مصروف ہے ۔