کمالیہ:ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک
کمالیہ(نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ریلیف ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مل فتیانہ، کمالیہ میں دریائے راوی کنارے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر اور ایس ڈی او انہار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خیمہ بندی، طبی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ریسکیو ٹیموں، مشینری اور ڈسپوزل سٹیشنز کو الرٹ رکھنے اور عوامی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محفوظ مقامات پر بروقت نقل مکانی کیلئے پیشگی منصوبہ بندی مکمل رکھی جائے ۔