چنیوٹ:مختلف علاقوں میں بارش کا پانی ، لو گوں کو مشکلات

چنیوٹ:مختلف علاقوں میں بارش کا پانی ، لو گوں کو مشکلات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ میں بھی مسلسل پانچویں روزسے بارشوں کا سلسلہ جاری،متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے چنیوٹ کے علاقہ محلہ دلخوشاب میں سیوریج کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ مون سون کی بارشوں سے اہلیان علاقہ کا گزرنا مشکل ہوگیا عوام الناس نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 حالیہ بارشوں نے جہاں گرمی کے زور کو توڑا ہے وہاں دوسری جانب چنیوٹ کے اندر سیوریج کے مسائل نے عوام کا جینا بھی دوبھر کردیا ہے چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے بارشوں کا پانی ابھی تک نکالا نہیں جاسکا جبکہ محلہ دلخوشاب میں حالیہ بارشوں کے بعد تمام راستوں پر پانی کھڑا ہے لو گوں کا علاقہ سے باہر نکلنا مشکل ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں