کمالیہ:سینیٹری ورکرز کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سکریننگ کیمپ
کمالیہ(نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں \"ستھرا پنجاب پروگرام\" کے تحت صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز کیلئے مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ خصوصی کیمپ صفائی کے عملے کی صحت کی حفاظت کے عزم کے تحت منعقد کیا گیا کیونکہ یہ ورکرز ہمارے معاشرے کے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کیمپ میں درجنوں ورکرز کی مفت سکریننگ کی گئی تاکہ ان مہلک بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے ۔ جو ورکرز ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مثبت پائے گئے ان کیلئے مفت علاج اور ویکسینیشن کی سہولت حکومتِ پنجاب کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ان ورکرز کی صحت کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ، ہمیں فخر ہے ہم ان کیلئے یہ سہولت فراہم کر سکے ،اس اقدام کا مقصد نہ صرف ہیپاٹائٹس کے خطرے کو کم کرنا ہے بلکہ ان محنتی افراد کو ان کی خدمات کا اعتراف دیتے ہوئے انہیں صحت مند زندگی کی جانب قدم بڑھانے میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔