گوجرہ : تاریخی لائبریری گرانے پر علم دوست حلقوں میں تشویش

گوجرہ : تاریخی لائبریری گرانے پر علم دوست حلقوں میں تشویش

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)علم دوست حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، جب یہ بات سامنے آئی کہ گوجرہ کی تاریخی میونسپل لائبریری، جو غالباً 1950ء کی دہائی میں قائم کی گئی تھی، گزشتہ برس مخدوش قرار دے کر گرا دی گئی۔

 اس عمارت کی جگہ نادرا کے لیے ایک نئی عمارت تعمیر کی گئی، جو اب نادرا کی منتقلی کے بعد خالی پڑی ہے ۔ نادرا کی جانب سے خالی کی گئی اس عمارت میں اس وقت لائبریری کی نایاب اور قیمتی کتب ٹوٹی پھوٹی الماریوں اور گرد آلود فرش پر رکھی گئی ہیں جنہیں نہ کوئی سنبھالنے والا ہے اور نہ ہی محفوظ رکھنے کا کوئی بندوبست ہے کتابوں کی یہ حالت علم سے محبت رکھنے والے شہریوں کے لیے باعثِ افسوس ہے ۔ سماجی تنظیم \'\'یوتھ فار ہیومن رائٹس پاکستان\'\' اور ادبی، تعلیمی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نادرا کی خالی کردہ عمارت کو فوری طور پر دوبارہ میونسپل لائبریری کا درجہ دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں