دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ 2رکشہ ڈرائیور پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے دو رکشہ ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو رکشہ ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔