سابقہ رنجش ،خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،خواتین سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 49 ج ب کے رہائشی ارشد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے انہیں قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جس پر پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں