کارڈیالوجی ہسپتال سے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں موٹرسائیکلوں کی چوری کے واقعات نہ تھم سکے۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم کارڈیالوجی ہسپتال میں علی نامی شہری موٹر سائیکل کھڑی کرکے دوائی لینے ہسپتال کے اندرگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم اس کا موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔